انٹرنیشنل اور قومی میڈیا کو آج مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے، احمد پور شرقیہ میں دورہ کروایا جائے گا

n01207193-b.jpg

قومی و بین الااقوامی میڈیا کو آج بھارت کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والی جگہوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ پی ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات کی طرف سے انٹرنیشنل اور قومی میڈیا کو آج مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے، احمد شرقیہ میں دورہ کرایا جائے گا، میڈیا کو ان تمام مقامات کا دورہ کروایا جا رہا ہے جہاں بھارت نے کل رات پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا، انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارت کی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، 30 کے لگ بھگ غیر ملکی اور پچاس سے زائد ملکی میڈیا کے ارکان ان جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے