مقاومتی گروپس کی شدید مذمت

IMG_20250506_210648_306.jpg

یمن کے الحدیدہ بندر پر حملے کی حزب اللہ، حماس اور فلسطینی گروہوں کی جانب سے شدید مذمت

🔻صیہونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے یمن کے الحدیدہ بندر پر مشترکہ فضائی حملوں کے بعد، حزب اللہ لبنان، حماس، اسلامی جہاد، محاذِ آزادی فلسطین اور فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

🔻ان گروہوں نے ان حملوں کو منظم جنگی جرم اور ریاستی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام یمن کو غزہ کی بہادرانہ حمایت سے روکنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

🔻انہوں نے کہا کہ یہ حملے، یمنی افواج کی اسرائیل پر کاری ضربوں اور اسرائیلی دفاعی نظام کی یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکامی کے بعد سامنے آئے ہیں، جو دشمن صیہونی-امریکی اتحاد کی شکست اور بے بسی کا واضح ثبوت ہیں۔

🔻بیانات میں یمن کی ثابت قدمی اور فلسطین کے حق میں اس کی قیادت کے کردار پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ ایسے حملے صرف یمن کے عزم کو مزید مضبوط کریں گے کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے