جنگ مسلط کی تو دہلی تک پیچھا کرینگے، مظہر شاہ

n01206362-b.jpg

 وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بالاکوٹ میں عظیم الشان یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کی قیادت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو دہلی سے پہلے یہ قافلہ نہیں رکے گا، ہماری صرف چائے ہی نہیں میزائل بھی فینٹاسٹک ہیں، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ فضائے بدر بنانے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان معاشی طاقت کے گھمنڈ میں نہ رہے، ہمارے اسلاف نے روم اور فارس کی طاقت کو زیر کیا ہے۔ مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہندوستان کو مکروفریب اور کیمرے کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے، ہندوستان کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا بھی مقابلہ کریں گے اور اگر ہندوستان نے کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو صرف فضاء نہیں اس کی سانسیں بھی بند کر دیں گے۔ انہوں نےکہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر جنگ چھیڑی گئی تو بھرپور جواب دین گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے