انصار اللہ کا اسرائیل پہ فضائی حملہ

انصار اللہ یمن نے اسرائیلی فضائی اڈے ‘رامات دیوید’ کو نشانہ بنایا
🔻 یمن کی مسلح افواج نے شمالی فلسطینِ اشغالی میں واقع اسرائیلی فوجی فضائی اڈے رامات دیوید کو نشانہ بنایا ہے۔
🔻 یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ یہ کارروائی ایک فوجی آپریشن کے تحت کی گئی، جس میں فلسطین-۲ ہائپر سونک بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا۔
🔻 انہوں نے کہا کہ یہ میزائل کامیابی سے اپنے ہدف پر لگا اور اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام (جیسے آئرن ڈوم) اسے روکنے میں ناکام رہے۔
🔻 ترجمان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ: "آئرن ڈوم صرف سائرن بجانے میں ماہر ہے، کیونکہ یمنی میزائل سیدھا اسرائیل کے فضائی اڈے کے قلب میں جا لگا، اور کوئی بھی اسے روک نہ سکا!