ایران میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی

IMG_20250501_042044_610.jpg

📌 موساد کا سینئر جاسوس پھانسی دے دیا گیا

ایک شخص جو صہیونی حکومت (اسرائیل) کے لیے جاسوسی اور اطلاعاتی تعاون کے جرم میں محاربہ اور افساد فی الارض کے تحت گرفتار اور مقدمے کا سامنا کر رہا تھا، آج صبح سزائے موت پر لٹکا دیا گیا۔

  • محسن لنگرنشین، اکتوبر 2020 سے موساد کے لیے کام کر رہا تھا اور جنوری 2021 میں اپنی پہلی مشن پر بھیجا گیا۔
  • دو سال کے دوران اُس نے اسرائیلی افسران سے قریبی عملی تعلقات رکھے اور ملک کے اندر موساد کے دہشتگردانہ نیٹ ورک کی حمایت کی۔
  • اس نے شہید صیاد خدایی کے قتل میں معاونت کی، وزارت دفاع کے ایک صنعتی مرکز پر حملے میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کی، اور موساد کے ایجنٹوں کے لیے محفوظ گھروں، گاڑیوں اور مواصلاتی سازوسامان کا انتظام کیا۔
  • اس نے بیرون ملک (جارجیا اور نیپال) موساد افسران سے ملاقاتیں کیں اور متعدد بار رقوم ایران میں موساد کے ایجنٹوں تک پہنچائیں۔
  • تمام مراحل (تحقیقات، عدالت) میں اُس نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا، اور سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد، آج اس کا عدالتی حکمِ اعدام نافذ کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے