یمنی فوج نے دوسرا امریکی طیارہ تباہ کر دیا

IMG_20250429_033431_440.jpg

یمنی فوج نے دوسرا امریکی جنگی طیارہ تباہ کر دیا
صنعا/ریڈ سی – فوری رپورٹ

یمن کی مسلح افواج نے ریڈ سی میں جاری اپنی کارروائیوں کے دوران امریکی بحری بیڑے پر حملہ کرتے ہوئے ایک اور امریکی جنگی طیارہ F/A-18F "سپر ہورنیٹ” کو تباہ کر دیا ہے۔

امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ طیارہ یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز کی سمندر میں نقل و حرکت کے دوران حادثاتی طور پر گر کر تباہ ہوا، جس واقعے میں ایک ملاح زخمی ہوا ہے۔

یہ واقعہ یمنی فوج کے ہاتھوں دوسرا F/A-18F "سپر ہورنیٹ” طیارہ تباہ ہونے کا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی ایک طیارہ اسی نوعیت کی کارروائی میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، یمنی افواج نے اب تک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، اردن، مراکش اور بحرین کے 119 فوجی طیارے مار گرائے ہیں، جن میں سے 30 طیارے امریکی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے