گرین لینڈ کے وزیر اعظم کا ٹرمپ کو جواب

گرین لینڈ کے نئے وزیرِ اعظم کا ٹرمپ کو خطاب: گرین لینڈ برائے فروخت نہیں ہے!
گرین لینڈ کے نئے وزیرِ اعظم ینس فریڈریک نیلسن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی غیرمہذب زبان کی وجہ سے، گرین لینڈ اپنے تعلقات ڈنمارک کے ساتھ مزید مضبوط کرے گا۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "گرین لینڈ کوئی زمین کا ٹکڑا نہیں جسے کسی کو بیچ دیا جائے، اور امید ہے کہ وہ اس بات کو سمجھیں گے۔”