عرب لیگ میں شرکت پر جولانی کی گرفتاری کا خدشہ

عرب لیگ اجلاس میں شامی شدت پسند رہنما الجولانی کی شرکت رد—عراق میں گرفتاری کا خدشہ
بغداد / دمشق: عراقی ذرائع کے مطابق شام کے شدت پسند گروہ تحریر الشام کے سربراہ، ابو محمد الجولانی (اصل نام: احمد الشرع)، آئندہ ماہ بغداد میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل قیس الخزعلی نے اس سے قبل ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ اگر الجولانی نے عراق کا دورہ کیا تو اس کے خلاف قانون نافذ کیا جائے گا، جس کا مطلب ان کی ممکنہ گرفتاری ہو سکتا ہے۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ الجولانی پر دہشت گردی سے متعلق سنگین الزامات ہیں اور وہ متعدد بین الاقوامی و علاقائی فہرستوں میں مطلوب افراد میں شامل ہیں، جس کے باعث ان کی کسی بھی سرکاری اجلاس میں شرکت عراق کے لیے قانونی و سیاسی مسائل پیدا کر سکتی ہے۔