امریکی بحری بیڑے کا نقصان

چینی ویب سائٹ کی تصدیق: یمن کے پانیوں میں امریکی جنگی بحری جہاز کو شدید نقصان
فلسطینی تجزیہ کار اور مصنف عبدالباری عطوان نے ایک معتبر چینی ویب سائٹ بای جیا ہاؤ کی رپورٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یمنی بیلسٹک میزائلوں نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس کارل وِنسن کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے بعد جہاز کو مجبوراً یمن کے ساحلی پانیوں سے 800 کلومیٹر پیچھے ہٹنا پڑا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یمنی میزائلوں اور ڈرونز نے جہاز کے دفاعی نظام میں رخنہ ڈال کر اس کے عرشے کو بھاری نقصان پہنچایا اور اس میں درجنوں سوراخ پیدا کیے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن کی کم لاگت کی عسکری حکمت عملی، امریکا کے مہنگے دفاعی نظاموں پر غالب آ رہی ہے۔