انصار اللہ یمن کا تازہ بیانیہ

IMG_20250421_125727_131.jpg

#یمن #امریکہ

یمنی مسلح افواج نے امریکی طیارہ بردار جہازوں "یو ایس ایس ہیری ٹرومن” اور "کارل وینسن” کے علاوہ فلسطینِ اشغالی میں واقع عسقلان اور ایلات شہروں میں فوجی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

سرتیپ یحیی سریع، یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق:

  • یمنی افواج کے ڈرون یونٹ نے دو الگ الگ کارروائیوں میں ایک "یافا” ڈرون کے ذریعے عسقلان میں ایک اہم ہدف کو اور ایک "صماد ۱” خودکش ڈرون کے ذریعے ایلات بندرگاہ میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔
  • یہ کارروائیاں یمن کی جانب سے صہیونی مقامات پر ۹۵ویں اور ۹۶ویں فضائی حملے شمار ہوتی ہیں۔

مزید برآں:

  • شمالی بحیرہ احمر میں موجود امریکی طیارہ بردار جہاز "یو ایس ایس ہیری ٹرومن” اور دیگر جنگی جہازوں کو دو کروز میزائلوں اور دو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
  • بحیرہ عرب میں "کارل وینسن” طیارہ بردار جہاز اور اس کے ہمراہ جنگی بحری جہازوں پر تین کروز میزائلوں اور چار خودکش ڈرونز سے حملے کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے