شیخ عیسی قاسم کی تقریر؛ اسرائیل کو وارننگ

عرب دنیا کے تجزیہ کار: شیخ نعیم قاسم کی تقریر اسرائیل کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ تھی
عبدالباری عطوان نے شیخ نعیم قاسم کی حالیہ تقریر کے بارے میں کہا:
یہ تقریر شہید سید حسن نصر اللہ کے جانشین بننے کے بعد ان کے اہم ترین مؤقف میں سے ایک تھی۔ ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ کے قابضین کے خلاف دوبارہ لڑائی میں جلد واپسی کا امکان موجود ہے؛ خاص طور پر ایسے حالات میں جب اسرائیل نے ۲۷۰۰ سے زیادہ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے مزاحمتی ہتھیاروں کو نہ چھوڑنے پر زور دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو جنوبی لبنان میں جبری آباد کاری کے منصوبے کو بے نقاب کیا۔
حزب اللہ کی نئی قیادت اسی نوجوان اور باشعور نسل پر مشتمل ہے جس نے تل ابیب، حیفا اور عکا پر بڑے میزائل حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کیا۔ ایسی کارروائی جس نے اسرائیل کے انٹیلیجنس سسٹمز کو نشانہ بنایا اور جس کے نتیجے میں امریکی ایلچی فوری طور پر بیروت پہنچا اور جنگ بندی عمل میں آئی۔
خطے میں شدید حملوں اور سازشوں کے باوجود، حزب اللہ نہ صرف ڈٹا ہوا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے اور مقامی طور پر ہتھیار بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے؛ بالکل یمن کے انصار اللہ کی طرح۔