خدارا، ملک کو انتشار کی طرف مت دھکیلیں، سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ خدارا، ملک کو انتشار کی طرف مت دھکیلیں۔ اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم سب سنجیدہ لوگوں کو آواز اٹھانا ہو گئی، یہ معاملہ تحریک انصاف کا نہیں ہے اس ملک کے قانون کی بقا کا ہے، ہم اپنے حق پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، ہم احتجاج کرتے رہیں گے، ہم خاموش نہیں رہیں گے، تمام قیدیوں کی رہائی دی جائے، ہم آئین کے مطابق احتجاج کریں گے، ملک کو ضرورت ہے استحکام کی، بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں نہیں رکھا جا سکتا۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ریاستی دہشت گردی ہے، خدارا! ملک کو انتشار کی طرف مت دھکیلیں، بہنوں کا جرم یہ تھا کہ بھائی سے کیوں ملنے آئیں، کیا ملک اسی طرح چلے گا۔؟ گرفتاری بہت معمولی بات ہے، اپنا مقصد حاصل کریں گے، ہم حقیقی آزادی لیکر چھوڑیں گے۔