لاہور، تاجروں کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی

لاہور کی تمام مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجتہی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف 17 اپریل بروز جمعرات کو شہر بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے شہر کے تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں گے۔ تاجر تنظیموں کے تمام ونگز، دھڑوں اور تنظیموں نے مشترکہ طور پر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے مال روڈ، ہال روڈ، اچھرہ، مزنگ، شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، ماربل مارکیٹ فیروز پور روڈ، انار کلی، اردو بازار، ٹاون شپ مارکیٹ، ماڈل ٹاون، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ سمیت شہر کے تمام مارکیٹس بند ہوں گی۔ تحریک لبیک پاکستان ٹریڈرز ونگ نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔