غزہ کی تقسیم کا صہیونی منصوبہ

صیہونی ریژیم کا غزہ کے نصف حصے پر قبضے کا منصوبہ
غزہ/یروشلم (خصوصی رپورٹ) – عبرانی زبان ویب سائٹ واللا نے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی فوج جلد ہی غزہ پٹی کے 30 فیصد حصے پر قبضہ کرنے والی ہے۔ یہ زمینی جارحیت حماس پر دباؤ بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اگر حماس اور تل ابیو کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو صیہونی فوج غزہ کے نصف حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے مزید فوجی کارروائیوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔