اسرائیل کو تین ہفتوں کی مہلت

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو 3 ہفتے کی مہلت دے دی: "غزہ کی جنگ ختم کرو یا پھر…”
واشنگٹن/یروشلم (خصوصی رپورٹ): امریکی میڈیا کے مطابق، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے صرف تین ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ جنگ کی طوالت اور حماس کے پاس موجود قیدیوں کے معاملے کے حل نہ ہونے سے بیزار ہو چکے ہیں۔
ٹرمپ کی شرائط:
1. تمام قیدیوں کی رہائی: حماس کو تمام اسرائیلی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنا ہوگا۔
2. غزہ میں فوری جنگ بندی: اسرائیل کو فائرنگ بند کرنی ہوگی۔
3. سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی:خطے میں امن کے لیے اسرائیل کو سعودی عرب کے ساتھ سفارتی معمول پر واپس آنا ہوگا۔