ایران اور امریکہ مذاکرات

الجزیرہ کے ساتھ ایرانی سرکاری ذرائع کا خصوصی انٹرویو:
– "ہم امریکہ کے ساتھ غیرمباشر مذاکرات کو سنجیدہ، تعمیری اور فیصلہ کن سمجھتے ہیں۔”
– "ایرانی مذاکراتی ٹیم مکمل اختیارات کے ساتھ مسقط جائے گی۔”
– "یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو ختم کرنے کا اصرار بالکل ناقابلِ قبول ہے۔”
ایرانی ذرائع نے مزید کہا:
✔ "اگر واشنگٹن ہمارے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں یقین دہانی چاہتا ہے، تو معاہدہ ممکن ہے۔”
✔ "مسقط مذاکرات ہماری مسلح افواج کی بے مثال چوکسی اور تیاری کے ماحول میں ہو رہے ہیں۔”
✔ "ہم مضبوط مذاکرات اور معاہدے کے خواہاں ہیں، لیکن دھمکیوں کو قبول نہیں کریں گے۔”
✔ "اگر امریکہ دھمکیوں یا جنگ کا راستہ اختیار کرتا ہے، تو ہم پوری طرح تیار ہیں۔”
✔ "ہم وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے اور ایک پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں۔”
✔ "امریکہ واضح طور پر غیرمباشر مذاکرات پر رضامند ہو چکا تھا، اب اس کے بیانات حیران کن ہیں۔”