یوکرین کو فرانسیسی اور ڈچ لڑاکا طیارے موصول

71530514_1004.jpg

یوکرین کے صدر زیلنسکی کے مطابق، فرانسیسی میراج لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ یوکرین پہنچ گئی ہے۔ ادھر روس نے کرسک میں یوکرین کے حملے کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔صدر وولودیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی کہ یوکرین کی فضائیہ کو فرانسیسی میراج 2000-5 اور نیدرلینڈز سے ملٹی رول لڑاکا طیارے ایف سولہ کی ایک کھیپ موصول ہو گئی ہے۔زیلینسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا، "یوکرین کے فضائی بیڑے کی ترقی جاری ہے۔”انہوں نے مزید لکھا، فرانس سے میراج 2000 جیٹ طیاروں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے، جس سے ہماری فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ میں (فرانسیسی صدر) ایمانوئل ماکروں کی قیادت اور حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فرانس کے صدر نے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے، اور ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔ یہ یوکرین کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں ایک اور قدم ہے۔فرانسیسی وزیر دفاع سبسٹیئن لیکورنو نے بھی میراج لڑاکا طیاروں کی ترسیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "یوکرین کے پائلٹ، جنہوں نے فرانس میں کئی ماہ تک تربیت حاصل کی ہے، اب وہ یوکرین کے آسمانوں کے دفاع میں حصہ لیں گے

یوکرین کو فرانس کے کتنے لڑاکا طیارے ملے؟

صدر ماکرون نے جون 2024 میں یوکرین کو میراج طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن نہ تو زیلنسکی اور نہ ہی لیکورنو نے یہ بتایا کہ یوکرین کو کتنے طیارے ملے ہیں۔گزشتہ سال شائع ہونے والی فرانسیسی پارلیمانی بجٹ کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی فضائیہ اپنے 26 میراج 2000-5 طیاروں میں سے چھ یوکرین بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔ لیکن ان تعداد کی فرانسیسی وزارت دفاع نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہ تو تصدیق اور نہ ہی تردید کی ہے۔لیکورنو نے پہلے وضاحت کی تھی کہ فرانسیسی طیاروں کو یوکرین اور اس کے میدان جنگ کی ضرورتوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ان میں ترمیم کی گئی ہے۔ ان میں روسی جیمرز کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے فضا سے زمینی جنگی صلاحیتوں اور اینٹی الیکٹرانک وارفیئر ڈیفنس کا اضافہ شامل ہے۔

ڈچ ایف سولہ جیٹ طیارے بھی یوکرین پہنچ گئے

یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نے کہا کہ نیدرلینڈز نے اضافی امریکی ساختہ ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کیے ہیں۔ جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ فرانسیسی میراج طیاروں کے ساتھ "ہمارے دفاع کو مضبوط کرتے ہوئے، جلد ہی جنگی مشن شروع کر دیں گے۔زیلنسکی نے کہا، "(لڑاکا طیاروں کی) تازہ ترین ترسیل کے ساتھ، ہم ایف سولہ کے اپنے کے بیڑے کو بڑھانا بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے اس کام میں نیدرلینڈز اپنے وعدوں کو پورا کر رہا ہے۔کئی یورپی ممالک نے اپنے کچھ امریکی ساختہ ایف سولہ طیاروں کو یوکرین کو دینے کا وعدہ کیا ہے، جس میں ناروے بھی شامل ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو، اس خدشے کے پیش نظر کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے واشنگٹن کی حمایت میں کمی واقع ہو سکتی ہے، کییف کے لیے اور بھی اہم ہے۔زیلنسکی نے کہا، "میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں جو اس میں مدد اور تعاون کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے