طالبان کی ناقص پالیسیاں، افغان عوام کی غربت میں اضافہ ہوگیا
افغان طالبان کے تمام دعوئوں کے باوجود افغانستان میں دہشتگردی، غربت اور بے روزگاری اپنی جگہ پر برقرار ہے۔ ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نصف آبادی بالخصوص خواتین غربت کا شکار ہیں۔ورلڈ بینک کے مطابق غربت کے ساتھ افغانستان کی 25 فیصد آبادی کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کے مطابق افغانستان کی ایک تہائی آبادی کو فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس کمزور اقتصادی حالات اور شدید غذائی قلت کے سبب افغانستان میں 15.8 ملین افراد متاثر ہوئے۔ جبکہ افغان طالبان کی پالیسیوں اور غربت کے باعث چائلڈ لیبر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ افغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغان عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہوچکا ہے۔غریب افغان عوام کے نام پر جو امداد بیرونی ممالک سے آتی ہے وہ بھی طالبان اپنے قبضے میں کرلیتے ہیں۔