قطر، دوحہ فورم کا مشترکہ اعلامیہ جاری
قطر،سعودی عرب،اردن،مصر،عراق،ایران، ترکیے اور روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی اوربین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔قطر میں ہونے والے دوحہ فورم کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں شام میں فوجی آپریشنز روکنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ باغی گروپ کے عسکری آپریشن کی منصوبہ بندی طویل عرصے پہلےکی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ طاقت کا توازن بگاڑنے اور گراؤنڈ پر صورتحال تبدیل کرنے کی کوشش ہے، روس باغی گروہ کی پیش قدمی کی مخالفت کرےگا۔
دوحہ فورم کے مشترکہ اعلامیے میں قطر،سعودی عرب،اردن،مصر،عراق،ایران، ترکیے اور روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی اوربین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام امریکا کا دوست نہیں ،امریکا کا شام کے تنازع سے کوئی لینا دینا بھی نہیں ، امریکا کو اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے ۔