پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

2713914-salmanakremgohar-1727521485-916-640x480.jpg

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں رہنماؤں کو ایچ 13 کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا ایچ 13 سے راولپنڈی جا رہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ دیر پولیس ٹیم نے بیرسٹر گوہر خان کو چھوڑ دیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سے گرفتار کیا، میرے ساتھ سلمان اکرم راجہ بھی تھے، ابھی کہا ہے کہ راولپنڈی کے بجائے واپس چلے جائیں۔انہوں ںے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھجا، سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے