کرمی تسور صیہونی کالونی پر حملے کی تفصیلات

171368138.jpg

صیہونی ذرائع نے سنیچر کی صبح اعلان کیا کہ ایک صیہونی مجاہد "کرمی تسور” صیہونی کالونی کے چوکیدار کو اپنی گاڑی سے کچلتا ہوا کالونی کے اندر داخل ہوا اور صیہونی آبادکاروں پر فائرنگ کردی

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ  ہے کہ فائرنگ کی کارروائی اس کالونی کے گیٹ پر ایک کار بم کے دھماکے کے بعد انجام پائی ہے۔

صیہونی ذرائع نے اس کارروائی میں دو صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبردی ہے۔

صیہونی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ واقعہ ابھی ختم نہيں ہوا ہے اور کرمی تسور صیہونی کالونی کے اطراف میں کارروائی جاری ہے۔

اسی سلسلے میں صیہونی روزنامہ یدیعوت آحارنوت آن لائن نے یہ کارروائی انجام دینے والے فلسطینی مجاہد پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے بہت سے فوجیوں کو اس علاقے میں روانہ کیا ہے۔

اس صیہونی اخبار کے مطابق "کرمی تسور” اور "گوش عتصیون” کے واقعات ایک دوسرے سے مرتبط ہوسکتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گوش عتصیون میں کار بم کے دھماکے میں دو افراد اور کرمی تسور کالونی میں فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

البتہ ان دونوں واقعات کے ایک دوسرے سے مرتبط ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے