حزب اللہ کی  ڈرون توانائی نے اسرائیلی حکومت کے سیکورٹی اداروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے: صیہونی میڈیا کا اعتراف

171199599.jpg

ایک صیہونی میڈیا نے سنیچر کی صبح ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون اسرائیلی حکومت کے سیکورٹی اداروں کے لئے باعث تشویش ہیں

اسرائیلی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں نے بہت سے صیہونیوں کو ہلاک اور زخمی کیا اور اسرائیل کی بنیادی تنصیبات کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق روزآنہ حزب اللہ کے کئی ڈرون مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوتے ہیں لیکن اسرائیلی ڈیفنس سسٹم انہیں نشانہ نہیں بنا پاتا کیونکہ ان کے اندر ایسی ٹیکنالوجی سے کام لیا گیا ہے کہ اسرائيلی حکومت کے ایئر ڈیفنس کے لئے ان کا پتہ لگانا، پیچھا کرنا اورانہیں مارگرانا ممکن نہیں ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز کو درجنوں میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے لبنان سے مغربی الجلیل پر فائر کئے جانے والے کچھ میزائلوں کا پتہ لگاکر انہیں مارگرایا ہے ۔

شمالی مقبوضہ فلسطین کے آٹھ اہم علاقوں میں یہاں کے ساکنین کو میزائی حملوں کی اطلاع دینے کے لئے مستقل طور پر خطرے کے سائرن بجتے رہتے ہیں۔

دوسری طرف الجزیرہ کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ غرب اردن کے علاقے بیت لحم کے جنوب میں واقع غوش عتصیون صیہونی کالونی میں ایک تجارتی کمپلیکس کے نزدیک مہیب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ صیہونی میڈیا نے ایک صیہونی کالونی کے فیول اسٹیشن پر ایک کار بم کے دھماکے کی خبر دی ہے۔

ادھر شمالی الخلیل میں بھی دھماکوں اور فائرنگ کی خبر ہے۔

عبرانی میڈیا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ الخلیل کے شمال میں واقع کرمی تسور کالونی میں مسلح فلسطینی مجاہدین کے داخل ہوجانے کے خوف سے خطرے کا سائرن بجادیا گیا ہے۔

اسی کے سا تھ حزب اللہ لبنان نے بھی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی یعرا فوجی چھاؤنی پر میزائلوں سے حملے کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس میزائلی حملے میں یعرا صیہونی فوجی چھاؤنی میں ویسٹرن بریگیڈ کا کمانڈ ہیڈکوارٹر اور اس فوجی چھاؤنی کے اطراف میں صیہونی فوجیوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ حزب اللہ نے یہ وسیع میزائلی حملہ، چند گھنٹے قبل ہونے والے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے