بجٹ کے اثرات، تنخواہوں میں اضافے کے باوجود ٹیکس بڑھنے کی وجہ سے ماہانہ آمدن کم ہوگئی

2684336-taxonsalary-1723475049-770-640x480.jpg

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکسوں میں کیے جانے والے رد و بدل سے متعدد سرکاری و نجی شعبوں کے ملازمین و افسران کی تنخواہوں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

اس بارے میں سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکسوں میں کی جانیوالی رد وبدل سے تنخواہ میں اضافے کے باوجود ٹیکس کٹوتی کے بعد تنخواہ میں کمی واقع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال 2224-25کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کی گئی تھی اور ٹیکس سلیب بھی کم گیا تھا جس سے تنخواہ دار طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

گریڈ 20کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تنخواہ میں ماہانہ 43240 روپے اضافہ ہوا مگر نئی شرح سے انکم ٹیکس کٹوتی کی وجہ سے تنخواہ 272 روپے کم ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے