حماس: تل ابیب پر یمن کا ڈرون حملہ، وحدت اسلامی کی  ثبوت ہے

171268316.jpg

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے تل ابیب پر یمن کے ڈرون حملے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو امت اسلامیہ کی وحدت کا ثبوت قرار دیا ہے

حماس نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب پر یمن کی مسلح افواج کا منفرد ڈرون حملہ قابل قدرہے جس نے صیہونیوں کی ہیبت کو نشانہ بنایا اور تل ابیب کو غیرمحفوظ کردیا ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ ہمارے یمنی بھائیوں کے اقدامات قابل قدر ہیں اور صیہونی حکومت کے اندر اس کے مفادات پر حملہ کرنے والے استقامتی محاذ میں شامل سبھی قوتیں، صیہونی دشمن کے مقابلے کو امت اسلامیہ کا فطری حق سمجھتی ہیں۔

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے مزید کہا ہے کہ یمن کے عوامی رہنما سید عبدالملک الحوثی اور یمن کے عزیز عوام، پوری قوت سے فلسطینی قوم کی پشت پناہی اور حمایت کررہے ہیں جو قابل قدر ہے۔

حماس نے سبھی اسلامی تحریکوں، جماعتوں، تنظیموں ، گروہوں اور افواج سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے نہتے اور بے گناہ عوام اور اسلامی مقدسات کے دفاع میں معرکہ عزت ، شرف اور کرامت میں شامل ہوجائيں ۔

یاد رہے کہ جمعے کی صبح یمن کے ایک ڈرون طیارے نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے قریب ایک عمارت پر حملہ کیا ہے۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایک بڑا ڈرون طیارہ سمندر کی طرف سے نیچی ڑان کے ساتھ تل ابیب میں داخل ہوا اور ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔

صیہونی میڈیا نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ یہ بڑا ڈرون طیارہ پتہ نہیں کس طرح تمام دفاعی اور سیکورٹی دیواروں کو توڑتا ہوا تل ابیب کے اندر داخل ہوکر عمارت پر حملہ آور ہوا۔

میڈیا ذرائع نے تل ابیب پر یمن کے اس ڈرون حملے میں ایک صیہونی کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے