کیسپیئن پورٹ سے پہلی ریلوے کھیپ برآمداتی منڈی  کے لئے روانہ ہوگئی

171264893.jpg

کیسپیئن بندرگاہ سے پہلی ریلوے کھیپ ساحلی ملکوں کے لئے روانہ کردی گئی

کیسپیئن سی کے ساحلی ملکوں تک برآمداتی سامان پہنچانے کے پروگرام کے تحت، پہلا مال بردار بحری جہاز، ایران کے کیسپیئن پورٹ سے اس سمندر کے ساحلی ملکوں کے لئے روانہ کردیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق کیسپیئن سی کے ساحلی ملکوں تک برآمداتی سامان پہنچانے کے پروگرام کے تحت پہلی کھیپ سیمنٹ کی روانہ کی گئی ہے۔

سیمینٹ کی یہ کھیپ ٹرین کے ذریعے کیسپیئن پورٹ تک پہنچائی گئی اور وہاں سے مال بردار بحری جہاز سے روانہ کی گئی۔

اس منصوبے کے تحت طے پایا ہے کہ رشت کیسپیئن پورٹ ریلوے لائن کے افتتاح کے بعد ایران سے سالانہ 4 لاکھ ٹن سیمنٹ اس راستے سے کیسپیئن سی کے ساحلی ملکوں کو برآمد کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ریلوے بحری راستہ، ایرانی برآمدات کے علاوہ اس لحاظ سے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ اس پر ٹرانزٹ کے طور پر بھی توجہ دی جارہی ہے اور بہت جلد ٹرانزٹ کے لئے، دوسرے ملکوں سے ایران پہنچنے والے سامان کی سپلائی بھی ایران کی کیسپیئن پورٹ سے متصل اس ریلوے لائن کے ذریعے کیسپیئن بندرگاہ اور وہاں سے بحری جہاز کے ذریعے اس سمندر کے ساحلی ملکوں کے لئے شروع ہوجائے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے