اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

earthquake.jpg

دارالحکومت اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول باجوڑ، لوئر دیر، سوات، ملاکنڈ، ہنگو، چارسدہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مردان ،نوشہرہ، پارا چنار اور گردونواح میں بھی زلزلہ آیا جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے