شدید گرمی سے اب تک کتنے حجاج جاں بحق ہوئے؟
سعودی عرب میں شدید گرمی جاری ہے جس کے باعث اس سال بھی حجاج کرام کی ماوات کی خبریں گردش کرنے لگ گئی ہیں۔
اردن کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اردن کے 14 حجاج جاں بحق اور 17 لاپتہ ہیں۔
اس کے علاوہ ایران کے ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین نے کہا کہ رواں سال حج کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اب تک پانچ ایرانی زائرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
البتہ سعودی عرب نے حجاج کی اموات کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔
حج دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات اور اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔
سالانہ حج کے دوران سعودی عرب میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 ڈگری فیرن ہائیٹ) سے تجاوز کر گیا ہے