دو اور صیہونی جنگی قیدی نتن یاہو کی جنگ افروزی کی بھینٹ چڑھ گئے

171208076.jpg

القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ رفح پر صیہونی فوج کے حملے میں دو اور اسرائیلی جنگی قیدی ہلاک ہوگئے

چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح پرگزشتہ چند دنوں کے حملوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

القسام بریگیڈ نے صیہونی جنگی قیدیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج تمہیں دھوکہ دے رہی ہے، اس نے تمہیں دھوکہ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نےکہا ہے کہ غاصب حکومت کی کابینہ چاہتی ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی تابوت میں ہی ہو۔  القسام بریگيڈ نے آخر میں خبردار کیا ہے کہ وقت بہت تیزی کے ساتھ ختم ہورہا ہے۔

 

 

قابل ذکر ہےکہ استقامتی فلسطینی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں تقریبا 250 صیہونی گرفتار ہوئے ہیں۔ استقامتی فلسطینی محاذ نے کچھ صیہونی جنگی قیدیوں کو انسان دوستانہ بنیاد پر آزاد کردیا ہے، کچھ قیدیوں کے تبادلے میں رہا ہوئے ہیں اور کچھ غاصب صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ کی بے توجہی کے نتیجے میں غزہ پر غاصب فوجیوں کے حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے علاقے رفح پر ایسی حالت میں حملے شروع کئے کہ صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے اس کو خبردار کیا تھا کہ رفح پر حملہ فلسطینیوں کے پاس موجود ان کے جنگی قیدیوں کا پروانہ قتل صادر کرنے کے مترادف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے