مزید 3 اسرائیلی قیدی، نیتن یاہو کے جنگی جنون کی بھینٹ چڑھ گئے، فلم
صیہونی حکام غزہ کے النصیرات کیمپ میں آپریشن کے دوران چار قیدیوں کی رہائی کی خبریں دے رہے ہیں، جبکہ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ تین صیہونی قیدی اس آپریشن کے دوران قیدی مارے گئے۔
تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگيڈ نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے النصیرات کیمپ میں اپنے قیدیوں کو رہا کرنے کے عمل میں تین دیگر قیدیوں کو ہلاک کر دیا۔القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں قیدیوں میں ایک امریکی بھی شامل ہے۔
القسام بریگيڈ نے صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کے نام ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کی حکومت چند قیدیوں کو چھڑانے کے لیے چند دیگر قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار رہی ہے، جب کہ قیدیوں کے رہائی کے لیے وقت ہاتھ سے نکلا جارہا ہے
اس ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کے قیدی اسی صورت میں رہا ہوں گے جب فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
اسرائیلی فوج نے کل (ہفتہ) کو دعوی کیا کہ غزہ کی پٹی میں النصیرات کیمپ میں ایک کارروائی میں چار صہیونی قیدیوں کو رہا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔