دیامربھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کیلیے ایک بار پھر چین کو پیشکش

2643690-news-1716520293-869-640x480.jpg

اسلام آباد: پاکستان نے دیامربھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کے لیے چین کو راغب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دیامربھاشا ڈیم جو کہ زیرتکمیل منصوبہ ہے اور جس کے لیے مزید ساڑھے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے اس کے لیے چین کو راغب کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ سعودی عرب کی جانب سے اس منصوبے میں اب تک کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت منصوبہ بندی کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ دیامربھاشا ڈیم کو پاکستان چین اقتصادی راہدی منصوبے میں شامل کرے۔ یہ ہدایات سی پیک کے حوالے سے قائم مشترکہ تعاون کمیٹی کے آج (جمعے کے روز) ہونے والے اجلاس سے قبل جاری کی گئی ہیں۔ یہ اجلاس وڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوگا جس میں سی پیک کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے