تہران :- مقاومتی محور اور ایرانی فوجی عہدیداروں کی اہم میٹنگ

b51aeece-40bc-4a6e-905d-d8e2ab2403f3.jpg

تہران :- گزشتہ روز تہران میں شہید صدر ابرہیم رئیسی و رفقا کے جنازے کے بعد مقاومتی محور کے نمائندگان اور ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قانی اور سپاہ پاسداران کے چیف میجر جنرل سلامی کے درمیان ایک ایم میٹنگ کی خبر سامنے آئی ہے

نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق اس میٹنگ میں مقاومتی محور کی طرف سے ” حزب اللہ ” کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم نعیم ” حماس ” کے بیوروچیف اسماعیل ہنیہ ” یمنی انصار اللہ ” کے ترجمان  ” حشد شعبی” کے سربراہ  اور سرایہ الاشتر کے نمائندہ نے شرکت کی

میٹنگ کے دوران : غزہ کی تازہ صورتحال ‘ طوفان الاقصی آپریشن کے بعد بدلتی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اسرائیل و امریکہ کے خلاف مسلح مزاحمتی کاروائیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیاـ یاد رہے کہ صدر رئیسی کی شہادت کے بعد تمام مزاحمتی گروپس کی طرف سے جنازے میں شرکت کی گئی اور شہید رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے