وزیراعظم کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا

7ce6878c5495f10e0e198eae973ff542_L.jpg

وزیراعظم کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگافائل فوٹووزیراعظم کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائےگی، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس آج صبح وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نما ئندے اور دیگر اہم حکام شریک ہوں گے۔ اس کےعلاوہ اجلاس میں وفاقی وزیرکشمیر امور امیرمقام، وزیر توانائی، وزیر فوڈ سیکیورٹی بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائےگی، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے