یمن میں امریکا اور صیہونی حکومت کی جاسوسی کی شکست

171004492.jpg

یمن کے سیکورٹی اداروں نے امریکا اور صیہونی حکومت کی جاسوسی کی ایک کارروائی کو ناکام بنادیا ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے سیکورٹی اداروں نے بتایا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت کی اس مشترکہ سازش کی تفصیلات پیر کو جاری کی جائيں گی۔ یاد رہے کہ یمن نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے بحری جہازوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا تھا۔

یمن کی مسلح افواج اب تک صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور بعض دوسرے ملکوں کے ان بحری جہازوں پر حملے کرچکی ہیں جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانا چاہتے تھے۔یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں کئے جاتے اس وقت تک بحیرہ احمر اور باب المندب میں صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے