فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ” کینیڈا میں بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز "

043271ce-f89b-4742-91d0-c99f8ffa1126.jpg

کینیڈا میں مقیم پرو فلسطینی گروپس کی طرف سے 72 گھنٹوں (3 دن) کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز ہو چکا ہے نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق کینیڈین شہریوں کی تنظیم "سندیات” کی طرف سے لگایا جانے والا یہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ فلسینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پہلے مرحلے میں گزشتہ روز شروع ہو چکا ہے جبکہ دوسرا کیمپ یکم مئی سے لگایا جائے گا

اس بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا مقصد خوراک اور ادویات سے محروم اسرائیلی جارحیت کی شکار غزہ کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لگایا گیا ہے یاد رہے کہ غزہ پر جارحیت کے 200 دن مکمل ہو چکے ہیں اور اس دوران اسرائیلی بمباری اور ناکہ بندی کے علاوہ اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کو دئیے جانے والی مالی امداد پر پانبدی کے بعد غزہ میں تقریبا قحط کا عالم ہے اور لاکھوں معصوم بچے عورتیں اور زخمی خوراک کی عدم موجودگی کی وجہ سے موت کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے