سی ٹی ڈی کا ڈاکوؤں سے رشوت وصولی کا انکشاف

2627038-ctd-1712475649-244-640x480.jpg

کراچی: کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ہے۔سی ٹی ڈی نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے رشوت لے کر غیر قانونی اسلحے کے کیس میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان سے رقم کی ریکوری اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ کے مہینے میں سی ٹی ڈی نے پوش علاقوں میں ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان شیر مالک اور عرفان کو گرفتار کیا جن کے خلاف درخشاں اور بوٹ بیسن تھانے میں 36 لاکھ اور 19 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں ۔سی ٹی ڈی نے دونوں ملزمان سے مبینہ طور پر 17 لاکھ روپے رشوت وصول کرکے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان سے کسی قسم کی ریکوری نہیں کی گئی اور نہ ہی سائوتھ زون پولیس سے رابطہ کیا گیا تاکہ ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی مزید جانچ پڑتال کی جاتی۔

سائوتھ زون پولیس نے جیل سے رہائی کے بعد ایک ملزم عرفان کوپولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ سی ٹی ڈی کے افسران نے ملزمان سے مبینہ طور پر 17 لاکھ روپے کی رشوت وصول کی ہے جس کے بعد سائوتھ زون پولیس کے اعلیٰ افسران اور سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران نے سی ٹی ڈی کے افسران سے 8 لاکھ روپے کی ریکوری ظاہر کی۔ذرائع سی ٹی ڈی بتاتے ہیں کہ سی ٹی ڈی گارڈن کی جانب سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان افسران نے اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ طور پر رشوت وصول کی جس کے بعد انہیں غیر قانونی اسلحے میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا مگر اب سائوتھ زون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا جس کے بعد پولیس نے اس معاملے کو دبانے کی کوششیں تیز کردی ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے