شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کا میزائل حملہ، 7 افراد شہید

iran-97-640x300.jpg

اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل نے ایران کے قونصل خانہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی عمارت مہندم ہوگئی۔شامی اور ایرانی میڈیا نے قونصل خانے پر حملے کی تصدیق کی ۔لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والوں میں محمد رضا زاہدی بھی شامل ہیں جو ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک سینئر کمانڈر تھے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارت کاروں کی شہادت کا اعلان کیا ہے

شام کے دارالحکومت کے ضلع میزے میں جائے وقوع پر موجود بصیر میڈیا کے نمائندے نے قونصل خانے کی عمارت کے ملبے سے دھواں اٹھتے دیکھا جب کہ منہدم عمارت کے سامنے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے گاڑیاں کھڑی تھیں اور ملبے کے سامنے موجود کھمبے پرایرانی پرچم لہرا رہا تھا۔شام کے وزرائے داخلہ اور خارجہ دونوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ شہید ہونے والوں میں محمد رضا زاہدی انکے نائب محمد حاج رحیمی کے علاوہ  حسین امین اللہ سید مہدی جلالتی محسن صداقت علی آغا بابائی اور سید علی صالحی روزبہانی کے نام شامل ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے