اسرائیلی سپریم کورٹ نے الٹرا آرتھوڈکس مذہبی سکولوں کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ جاری کر دیا

WhatsApp-Image-2024-03-28-at-11.26.00-PM.jpeg

تل ابیب :- اسرائیل کی سپریم کورٹ نے پیر یکم اپریل سے الٹرا آرتھوڈوکس (حریڈیم) کے لیے یشیوا (یہودی مذہبی اسکولوں) کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ جاری کیا۔نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق یہ قانون اس وقت سامنے آیا جب الٹرا آرتھوڈکس یہودیوں کی طرف سے اسرائیلی فوج میں جبزی شمولیت کے خلاف احتجاج جاری ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو فوجی ٹریننگ اور جبری شمولیت سے مستشنٰی رکھا گیا تھا لیکن حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کو ہونے والے جانی نقصانات اور افرادی قوت کے بحران کی وجہ سے  الٹرا آرتھوڈکس یہودیوں کو بھی جبری فوج میں شامل کرنے پہ زور دیا جا رہا ہےجس پر پہلے سے الٹرا آرتھوڈکس یہودی نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں فوج میں ملازمت کرنے پر مجبور کیا گیا تو وہ ملک چھوڑ دیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے