پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ کے والدین کا احتجاج

800979_46303254.jpg

ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کے استعفی کا معاملہ مزید الجھتا جارہا ہے۔ ایچیسن کے طلبہ اور ان کے والدین پرنسپل سے یکجہتی کرنے گورنر ہاوس لاہور کے باہر پہنچ گئے۔ طلبہ والدین کے ہمراہ گورنر ہاوس کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ طلبہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔

والدین اور طلبہ کی مائیکل تھامسن کے حق میں نعرے لگارہے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری گورنر ہاوس کے باہر پہنچ گئی۔ اس موقع پر واٹر کینن اور ڈنڈا بردار پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ ایچی سن کالج کے پرنسپل اور اعلی سطح کی کمیٹی کے اراکین کی جانب سے کالج امور میں بے جا حکومتی مداخلت پر استعفے دیے گئے تھے۔مین اسٹریم میڈیا کے بجائے سوشل میڈیا پر لیٹر وائرل ہونے پر ملکی سیاست میں بھونچال آگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے