حماس کے سربراہ کا دورہ ایران ” سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے ملاقات "

WhatsApp-Image-2024-03-26-at-9.19.42-PM.jpeg

تہران :- حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہانیہ ایران دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں ـ نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے دو رکنی وفد کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ کے علاوہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی ہے

ذرائع کے مطابق سپریم کمانڈر علی خامنہ ای نے اسماعیل ہانیہ و حماس کے وفد سے ملاقات میں حماس کے سیاسی امور کے نائب سربراہ صالح العروری کی شہادت پر ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہوئے شہید العروری کی خدمات کو سراہاـ رہبر علی خامنہ ای نے غزہ کے مسلمانوں کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اہل غزہ کی مدد اور حمایت کے لیے ہمیشہ صف اول میں موجود رہا ہے اور مستقبل میں بھی کسی قسم کی مدد سے نہیں ہچکچائے گا

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اس موقع پر ایران کی مستقل مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل کے حالات اور ممکنہ معاہدہ جنگ بندی کے بارے میں مشاورت کی

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے