اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی جذباتی گفتگو، عمران خان روکتے رہے

261431212566b37.jpg

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بشریٰ بی بی نے صحافیوں سے جذباتی گفتگو کی ہے جب کہ ان کے شوہر اور سابق وزیراعظم عمران خان انہیں روکتے رہے۔ ایک موقع پر عمران خان انہیں بازو سے پکڑ کر پیچھے لے گئے۔بشری بی بی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر اڈیالہ پیشی پرآئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا، میں شہد استعمال کرتی ہوں واپس جا کر شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی، لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، وہ عوام کی آواز اور ملک اور قوم کی خاطر جیل میں ہیں، تاہم بشریٰ بی بی کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں منگل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت تھی جسے القادر ٹرسٹ کیس میں بھی کہا جاتا ہے۔نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق اس موقع پر عمران خان بشری بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے اور ان کا بازو پکڑ کر پیچھے لے گئے۔عمران خان کی جانب سے روکے جانے پر بشریٰ بی بی نے کہاکہ میں بے ضمیر لوگوں سے نہیں با ضمیر لوگوں سے مخاطب ہوں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے