پاک ایران گیس منصوبے پر امریکی مداخلت کے بیان پر دفتر خارجہ کی تنقید

FO.jpg

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران اس منصوبے پر امریکی موقف کے بارے میں بصیر میڈیا کے رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ دوطرفہ معاہدے کی روح کے مطابق گیس کے مشترکہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امریکی سفیر ڈونلڈ لو کے انتباہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دوسروں سے مشورہ کرنے یا پابندیوں سے مستثنیٰ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران سے گیس کی منتقلی کے منصوبے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

"واشنگٹن کو اسلام آباد کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی اس لیے پاکستان کو ایران کے گیس منصوبے سے روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔”

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے