مشرقی یورپ میں روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست ٹکراؤ کا خطرہ

Russia-NATO-768x403.jpg

واشنگٹن میں روسی سفیر نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی یورپ میں روس اور نیٹو افواج کے درمیان براہ راست ٹکراؤ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔امریکہ میں روسی سفیر آناتولی آنتونوف نے کہا ہے کہ کچھ عرصے قبل تک روس کے پڑوس میں امریکہ اور جرمنی کے ٹینکوں کی موجودگی کا تصورث بھی نہیں کیا جارہا تھا مگر بعد میں پھر واضح ہوا کہ مغربی افواج یوکرینی فوج کی مدد کر رہی ہیں تاکہ یوکرینی فوج، پیٹریاٹ جیسے مہنگے سسٹم کا استعمال کر کے اپنے اہداف کو نشانہ بنائے۔واشنگٹن میں روسی سفیر نے تاکید کی ہے کہ اب فوجی کارروائیوں میں نیٹو افواج کی شمولیت کی بات ہو رہی ہے البتہ اس طرح کی کوئی بھی حکمت عملی امریکی حمایت کے بغیر عمل میں نہیں آسکتی۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکہ، یورپ اور روس میں کاشتکاروں کا اصل مسئلہ ایک معمول کی نڈر زندگی گذارنے کا ہے جبکہ جنگ پسند، دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور عوامی امنگوں کو نظر انداز کئے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے