فلسطین کے حامی مظاہرین نے وائٹ ہاؤس سے امریکی کانگریس کی طرف جانے والے راستے کو بند کر دیا
امریکی صدر کی سالانہ تقریر کے موقع پر فلسطین کے حامی سیکڑوں مظاہرین نے وائٹ ہاؤس سے امریکی کانگریس کی طرف جانے والے راستے کو بند کر دیا۔
ان مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کی حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے حق میں لکھے نعروں کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ان مظاہرین نے اسرائیل کی حمایت میں جو بائیڈن حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس کے درمیان بنے راستے کو بند کر دیا۔