سینیٹ کے ریٹائرڈ ہونیوالے اراکین کا الوداعی خطاب میں مختلف خواہشات کا اظہار

2614339-senateofpakistannewimage-1709732218-673-640x480.jpg

اسلام آباد: سینیٹ میں ریٹائر ہونے والے اراکین نے الوداعی اجلاس میں اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کسی نے کہا کہ ایک دن کی وزارت عظمیٰ مل جائے تو اراکین پارلیمنٹ کو حاصل جہازوں کے مفت ٹکٹ بند کردوں گی اور کسی کو بھی مفت بجلی اور مفت پٹرول نہیں لینے دوں گا اور کسی نے کہا کہ نگران حکومتوں کا نظام ختم کردیا جائے۔سینیٹ اجلاس ڈپٹی چئیرمین مرزا آفریدی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، تلاوت کلام پاک کے بعد ایوان میں سروس ٹربیونل ایکٹ 1973 کے ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کردی گئی، اس کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا تاجروں کا کہنا ہے ایک وقت میں پاک افغان تجارت 5ارب ڈالر تھی جو بارڈر پر حائل رکاوٹوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے،کابل سے آئے ہوئے تاجر پریشان ہیں، پرانے طریقہ کارکے مطابق پاک-افغان تجارت جاری رکھی جائے۔سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ہمارے تین ہمسائیوں کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہیں، پاک-افغان تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہونی چاہئیں، افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئی اسمبلی آگئی ہے، ہم ان سے کہیں آئین میں جو سقم ہے ان کو دور کیا جائیں، دنیا بھر میں حکومتیں آتی اور جاتی ہیں، سب پارلیمنٹیرینز جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کریں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے