عراقی علاقائی کردی انتظامیہ کے وزیر اعظم کی امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات
امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے وزیر اعظم مسرور بارزانی سے دارالحکومت واشنگٹن میں ملاقات کی۔ دونوں عہدیداروں نے خطے میں تعاون کا پیغام دیا۔ملاقات سے پہلے پریس کو بیان دینے والے دونوں سربراہان نے امریکہ اور عراقی علاقائی کردی انتظامیہ کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دینے والے بیانات دیے۔
بلنکن نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ عراقی علاقائی کردی انتظامیہ بڑی اہمیت دیتا ہے ، انہوں نے عراق اور خطے میں موجودہ تعاون کو بڑھاتے ہوئے جاری رکھنے کی اہمیت کا ذکر کیا۔دورہ واشنگٹن پر اپنی مسرت کا اظہار کرنے والے بارزانی نے بھی کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہری اہمیت دیتے ہیں