’فلسطین کو آزاد کرو‘، اسرائیلی سفارت خانے کے باہر امریکی ایئرمین کی خود سوزی

2001201-1548189571.jpg

امریکی حکام نے کہا ہے کہ اتوار کی سہ پہر واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر غزہ میں جنگ کے خلاف بطور احتجاج ایک امریکی فوجی اہلکار نے خود سوزی کر لی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد متاثرہ شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اُس شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی فضائیہ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں متاثرہ شخص ایئرمین ہے۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق فوجی یونیفارم پہنے شخص نے انٹرنیٹ پر براہ راست نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں کہا کہ ’میں اب نسل کشی میں ملوث نہیں ہوں گا۔ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ اس کے بعد اس نے خود پر تیل چھڑکی اور ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے خود کو آگ لگا دی۔مقامی پولیس اور خفیہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔دسمبر میں بھی اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک احتجاج کرنے والی خاتون نے خود کو آگ لگا لی تھی۔

اسرائیلی سفارت خانہ غزہ میں جنگ کے خلاف مسلسل احتجاج کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ غزہ کی جنگ نے امریکہ میں فلسطینیوں اور اسرائیل حامی مظاہروں کو جنم دیا ہے۔یہ مظاہرے سات اکتوبر کے بعد شروع ہوئے جب حماس نے سرحد پار حملے میں 12 سو افراد کو ہلاک اور 253 کو یرغمال بنایا۔اس کے بعد سے اسرائیلی فورسز نے غزہ میں فوجی کارروائیاں شروع کیں۔ فلسطینی صحت کے حکام کے مطابق تقریباً 30 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے