غزّہ میں جاری قتل عام نے انسانی حقوق کے عالمگیر ریکارڈ کو داغدار کر دیا ہے”ایرانی وزیر خارجہ "

1310983_8179220_Irn_fm_updates.jpg

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ غزّہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری قتل عام نے انسانی حقوق کے عالمگیر ریکارڈ کو داغدار کر دیا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق عبداللہیان نے سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی 55 ویں نشست میں غزّہ پر اسرائیلی حملوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزّہ میں عورتوں اور بچوں کے قتل عام نے انسانی حقوق کے عالمگیر ریکارڈ پر دھبہ لگا دیا ہے۔ اسرائیل 7 اکتوبر سے غزّہ پر برّی، بحری اور فضائی حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں نے فلسطینی عوام کو بھوک اور قحط کا شکار کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ اللہیان نے کہا ہے کہ ہمیں نسل کشی کے دوام کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ اس وقت ہمیں دنیا کے شرمناک ترین اخلاقی و انسانی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی ہے کہ غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے مقابل زیادہ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے