جی ڈی اے کی یوم سیاہ پر کارکنوں کیلیے نئی ہدایت

IMG-20240226-WA0080.jpg

گرینڈ ڈیموکریٹس الائنس نے پاکستان کی تاریخ کے بدترین اور فراڈ الیکشن کے خلاف اپنی تحریک کو مزید تیز کردیا۔ سندھ بھر میں کل منائے جانے والے یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کے لیے جی ڈی اے کی قیادت نے کارکنوں کو نئی ہدایت جاری کردی ہیں۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کراچی میں کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا اپنا احتجاج ہمیشہ کی طرح انتہائی پرامن رکھنا ہے۔ لیکن کسی نے بلاوجہ رکاوٹیں ڈالیں تو پھر وہیں دھرنا دے دینا ہے۔

سردار رحیم نے کہا ہم کسی صورت پولیس گردی برداشت نہیں کریں گے اگر ہمارے پرامن مظاہرین باالخصوص خواتین کو پریشان کرنے کی کوشش کی تو پھر اتوار کو تو کراچی کی شاہراہیں بند ہوئی تھیں اب پورا سندھ بند ہوجائے گا۔ ہم اپنے ایک بھی کارکن کو گرفتار نہیں کرنے دیں گے۔ بہت ہوگیا ظلم ہم زرداری کے کسی بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

الیکشن کے بجائے الیکشن کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتے اب ہماری تحریک دوبارہ انتخابات کے اعلان پر ہی جاکے بریک لگائے گی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہمارے تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے سوا تمام سیاسی جماعتیں جی ڈی اے کے پلیٹ فارم پر جمع ہو چکی ہیں۔ ان سب کا ایک ہی نعرہ ہے “الیکشن دوبارہ ہے”۔ جی ڈی اے نے منگل کو کراچی سمیت سندھ بھر میں اپنے تمام تنظیمی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرانے کا اعلان کررکھا ہے۔ کارکن بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کے جگہ جگہ مظاہرے کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے