غزہ کے حوالے سے یورپی یونین کی بے عملی و منافقت پر روس کی شدید تنقید

110-165-768x403.jpg

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے یوکرین کے بارے جمعہ کے روز منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ اس اجلاس میں موجود یورپی یونین کے رکن ممالک کے نمائندوں کی بات ہرگز نہیں سنیں گے۔ روسی خبررساں ایجنسی ٹاس کے مطابق روسی سفارتکار نے کہا کہ میں پیشگی انتباہ کرنا چاہوں گا کہ میں یورپی یونین کے نمائندوں کی معمول کی رٹ نہیں سنتا! اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک دوسرے کے سامنے اپنی فصاحت و بلاغت دکھانے دیجئے تاہم وہ اپنے منافقانہ الفاظ سے اس نشست کو آلودہ نہ کریں!

نیبنزیا نے غزہ کے بارے یورپی ممالک کے دوغلے رویئے پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یاد دلانا چاہوں گا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اور مجموعی طور پر مغرب میں سے کسی ایک نے بھی غزہ کے بارے سلامتی کونسل کا کوئی ایک اجلاس منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش نہیں کی! اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں اعلیٰ روسی سفارتکار نے مزید کہا کہ اس مسئلے سے آپ تمام یورپی ممالک کی منافقت اور دوہرے معیارات سے پردہ اٹھ گیا ہے!

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے