ایران کی پاکستان کو انتخابات کے انعقاد اور حکومت سازی پر مبارکباد

2609814-iranforgienministercongratspakistanonelection-1708841554-752-640x480.jpg

تہران: ایران نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد اور اس کے نتیجے میں شروع ہونے والی حکومت سازی پر پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ حسین امیر نے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو میں اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان میں نئی پارلیمنٹ جلد اپنے کام کا آغاز کرے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے